کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 328
سمع و بصر، زبان و دِل اور مادۂ منویہ و آلۂ تناسل کے شرّسے اللہ کی پناہ: 123۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کرتے: (( اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ سَمْعِیْ وَمِنْ شَرِّ بَصَرِیْ وَمِنْ شَرِّ لِسَانِیْ وَمِنْ شَرِّ قَلْبِیْ وَمِنْ شَرِّ مَنِیِّیْ )) [1] ’’اے اللہ ! میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں: سمع و بصر کے شرّ سے، زبان و دِل اور مادۂ منویّہ کے شرّ سے۔‘‘ کردہ و ناکردہ افعال کے شرّ سے اللہ کی پناہ: 124 ۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کرتے: (( اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا عَمِلْتُ وَ مِنْ شَرِّ مَا لَم اَعْمَلْ )) [2] [1] سنن أبي داود، صحیح الترمذي، رقم الحدیث (۲۷۷۵) صحیح سنن النسائي، رقم الحدیث (۵۰۳۱، ۵۰۶۰) مشکاۃ المصابیح، رقم الحدیث (۲۴۷۲) سوئے حرم (ص: ۲۷۶) [2] صحیح مسلم، صحیح سنن النسائي، رقم الحدیث (۵۰۹۶) صحیح سنن ابن ماجہ (۳۰۹۶) صحیح الجامع (۱۳۰۴)