کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 323
وَاَعُوْذُ بِکَ اَنْ یَّتَخَبَّطَنِی الشَّیْطَانُ عِنْدَ الْمَوْت وَاَعُوْذُ بِکَ اَنْ اَمُوْتَ فِیْ سَبِیْلِکَ مُدْبِراً وَاَعُوْذُ بِکَ اَنْ اَمُوْتَ لَدِیْغاً )) [1] ’’اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں: اونچائی سے گر کر، کسی چیز کے نیچے دب کر، ڈوب کر اور جل کر مرنے سے اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس سے کہ موت کے وقت شیطان مجھے فتنہ میں مبتلا کرے، میں تیری راہ میں پیٹھ پھیر کر بھاگتے ہوئے مرنے سے اور کسی زہریلے کیڑے کے کاٹنے کے نتیجہ میں مرنے سے بھی تیری پناہ مانگتا ہوں۔‘‘ بعض مذکورہ اشیا اور بے فائدہ علم، بے خشوع دل، سیر نہ ہونے والے نفس اور نامقبول عمل و دُعا سے اللہ کی پناہ مانگنے کی دعا: 117 ۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کرتے:
[1] سنن أبي داود، سنن النسائي، مشکاۃ المصابیح (۲۴۷۳) صحیح الجامع، رقم الحدیث (۱۲۹۳) سوئے حرم (ص: ۲۶۸)