کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 32
(7) اللہ کا بہ کثرت ذکر کرنے والا۔
(8) کسی کی عدم موجودگی میں اس کے لیے دعا کرنے والا۔
(9) اذان کا جواب دینے کے بعد دعا کرنے والا۔
(10) حاجی۔
(11) عمرہ کرنے والا۔
(12) مجاہد فی سبیل اللہ۔
غیر مستجابُ الدعوات لوگ:
(1) غلط عقیدے والا یا مشرک۔
(2) غیر مخلص وغافل دل شخص۔
(3) جس کی روزی حلال نہ ہو۔
(4) وہ شخص جو فرایض و واجباتِ دینیہ کو ادا نہ کرتا ہو۔
(5) بدچلن و بدکردار بیوی کا شوہر (دیّوث)۔
(6) مالی معاملات میں لاپرواہی برتنے والا۔
(7) مال و دولت نا اہل لوگوں کے سپرد کرنے والا۔
مقاماتِ قبولیّتِ دُعا:
(1) بیت اللہ شریف کے اندر۔