کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 317
مُعوّذاتِ نبویّہ صلی اللہ علیہ وسلم بے بسی، کاہلی، بزدلی، سخت بڑھاپے، عذابِ قبر اور فتنۂ موت و حیات سے اللہ کی پناہ مانگنے کی دعا: 110 ۔ان اشیا سے اللہ کی پناہ مانگنے کی دُعا یہ ہے: (( اَللّٰھُمَّ اِنِیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْکَسَلِ وَالْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَالْھَرَمِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ فِتْنَۃِ الْمَحْیَا وَالْمَمَاتِ ))° [1] ’’اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں، بے بسی، کاہلی، بزدلی، بخل اور شدید بڑھاپے سے اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں عذابِ قبر سے اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں فتنۂ حیات و ممات سے۔‘‘
[1] صحیح البخاري، صحیح مسلم، سنن أبي داود، سنن الترمذي، سنن النسائي، مسند أحمد، صحیح الجامع، رقم الحدیث (۱۲۹۵) و سوئے حرم (ص: ۲۴۵)