کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 315
ہے، جبکہ عمل الیوم واللیلۃ ابن السُنّی میں اسے ’’بے خوابی‘‘ زائل کرنے کی دُعا کے طور پر بھی ذکر کیا گیا ہے۔ غرض ’’سوتے وقت کے اذکار‘‘ کی تفصیل اصل کتاب میں نمبر (۲۶) سے لے کر (۴۱) تک گزری ہے۔ پھوڑے پھنسی کا علاج یا دَم: 107۔ اگر کس کو کوئی پھوڑا پھنسی نکل آئے تو کوئی کپڑا وغیرہ اس پر رکھ کریہ دُعا کریں: (( اَللّٰھُمَّ مُصَغِّرَ الْکَبِیْرِ وَمُکَبِّرَا الصَّغِیْرِ صَغِّرْ مَا بِیْ )) [1] ’’اے اللہ! بڑی چیزوں کو چھوٹا اور چھوٹی چیزوں کو بڑا کرنے والے! میرے اس پھوڑے کو چھوٹا کر دے۔‘‘ جلے کا دَم: 108۔ اگر کوئی آگ یا کسی گرم چیز سے جھلس یا جل جائے تو یہ دُعا پڑھ کر اس کے متاثرہ حصہ کو دَم کریں اور اس جگہ پر
[1] مسند أحمد، مستدرک حاکم، سنن النسائي، الفتوحات الربانیۃ لابن علان (۴؍ ۴۸)