کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 314
النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم اَعُوْذُ بِکَ مِنَ النَّارِ )) [1] ’’اے اللہ! حضرت جبرائیل، اسرفیل، میکائیل علیہم السلام اور نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پروردگار! میں نارِجہنم سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔‘‘ بے خوابی کا علاج یا نیند اچاٹ ہو جانے پر دُعا: 106 ۔جو بے خوابی میں مبتلا ہو اور کسی وجہ سے اس کی نیند اچاٹ ہوجائے اور سو نہ سکے تو اسے چاہیے کہ یہ دُعا کرے: (( اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّآمَّۃِ مِنْ غَضَبِہٖ وَمِنْ شَرِّ عِبَادِہٖ وَمِنْ ھَمَزَاتِ الشَّیَاطِیْنِ وَاَنْ یَّحْضُرُوْنَ )) [2] ’’میں اللہ کے تمام کلمات کے ساتھ پناہ مانگتا ہوں اس کے غضب سے، اس کے بندوں کے شرّ سے اور شیطانوں کی گمراہ کن چالوں سے اور ان کے حاضر ہونے سے۔‘‘ یہ دعا اصل کتاب میں نمبر (۴۰) کے تحت ’’جو نیند میں ڈر جائے‘‘ کے زیرِ عنوان ابو اود و ترمذی کے حوالے سے بھی گزری
[1] مستدرک حاکم، طبراني الکبیر، السلسلۃ الصحیحۃ، رقم الحدیث ( ۱۵۴۴) صحیح الجامع، رقم الحدیث (۱۳۱۵) [2] السلسلۃ الصحیحۃ، رقم الحدیث (۲۶۴)