کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 309
مسجد میں اعلانِ گمشدگی پر: 100۔ مسجد میں اعلانِ گمشدگی سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے۔ [1] اور اگر کوئی شخص (بچے کی گمشدگی کے سوا) کسی چیز کے گم ہو جانے کا اعلان مسجد میں کرے تو اسے کہیں: (( لَا رَدَّ اللّٰہُ عَلَیْکَ )) [2] ’’اللہ تیری چیز واپس نہ لوٹائے۔‘‘ البتہ انسانی جان کی اہمیت کے پیشِ نظر اہلِ علم نے بچے کی گمشدگی کے مسجد میں اعلان کی گنجایش دی ہے۔ [3] مسجد میں خرید و فروخت کرنے والے کے لیے: 101۔ مسجد میں خرید و فروخت سے بھی نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم
[1] سنن أربعۃ و مسند أحمد (۶۶۷۶) صحیح الجامع، رقم الحدیث (۶۷۶۲) [2] صحیح مسلم، رقم الحدیث (۵۶۸) سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث (۷۶۷) سنن الدارمي (۱۴۰۱) صحیح ابن حبان (۱۶۵۱) مشکاۃ المصابیح، رقم الحدیث (۷۰۶، ۷۳۳) صحیح الجامع، رقم الحدیث (۵۷۳) إرواء الغلیل (۱۲۸۲) [3] تفصیل کے لیے دیکھیں: ہماری کتاب ’’احکام وآدابِ مساجد‘‘ طبع مکتبہ کتاب و سنت، ریحان چیمہ، سیالکوٹ۔