کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 307
کھانا کھانے کی دُعا: 96۔ خورد و نوش کی دُعائیں اصل کتاب میں نمبر (۱۴۶) تا (۱۵۲) کے تحت ذکر ہوگئی ہیں، جبکہ ایک حدیث میں ہے کہ جب کوئی کھانا کھائے تو یہ دُعا کرے: (( اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْہِ وَ اَبْدِلْنَا خَیْراً مِنْہُ )) [1] ’’اے اللہ! ہمارے لیے اس میں برکت فرما اور ہمیں اس سے بھی بہتر کھانا عطا کر۔‘‘ دودھ پینے کی دُعا: 97 ۔اسی مذکورہ سابقہ حدیث میں ہے کہ دُودھ پیئیں تو یہ دُعا کریں: (( اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْہِ وَ زِدْنَا مِنْہُ )) [2] ’’اے اللہ! ہمارے لیے اِس میں برکت فرما اور ہمیں یہ اور زیادہ دے۔‘‘
[1] سنن أبي داود، رقم الحدیث (۳۷۳۰) سنن الترمذي، رقم الحدیث (۳۴۵۵) مسند أحمد (۱/ ۲۲۵) السلسلۃ الصحیحۃ، رقم الحدیث (۲۳۲۲) مشکاۃ، رقم الحدیث (۴۲۸۳) [2] حوالہ جاتِ سابقہ أیْضاً۔