کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 306
لیے یہ دُعا بھی فرمائی: (( بَارَکَ اللّٰہُ فِیْ اَھْلِکَ وَمَا لِکَ )) [1] ’’اللہ تمھارے اہل و عیال اور دولت ومال میں برکت فرمائے۔‘‘ جبکہ مقروض کی دُعا اصل کتاب میں نمبر (۱۲۰) کے تحت گزر چکی ہے۔ کھانا کھلانے اور دودھ یا پانی پلانے والے کے لیے دُعا: 95 ۔جب کوئی شخص کسی کو کھانا کھلائے یا دودھ یا پانی پلائے تو کھانے پینے والے کو کھلانے والے کے لیے یہ دُعا کرنا چاہیے: (( اَللّٰھُمَّ اَطْعِمْ مَنْ اَطْعَمَنِْي وَاسْقِ مَنْ سَقَانِیْ )) [2] ’’اے اللہ! جس نے مجھے کھانا کھلایا ہے اسے تو کھلا (رزقِ فراواں عطا کر) اور جس نے مجھے پلایا ہے، اسے تو خود پلا۔‘‘
[1] سنن النسائي، رقم الحدیث (۴۶۸۳) سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث (۲۴۲۴) الأذکار للنووي (ص: ۲۷۵) [2] صحیح مسلم، رقم الحدیث (۲۰۵۵)