کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 302
ھٰذِہٖ الْقَرْیَۃِ وَخَیْرَ اَھْلِھَا وَخَیْرَ مَا فِیْھَا وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّھَا وَ شَرِّ اَھْلِھَا وَشَرِّ مَا فِیْھَا )) [1] ’’اے ساتوں آسمانوں اور ان کے زیرِ سایہ تمام چیزوں کے پروردگار! اور اے ساتوں زمینوں اور ان کی اٹھائی ہوئی تمام چیزوں کے پروردگار! اور اے شیطانوں اور ان کے بہکائے ہوئے لوگوں کے پروردگار! اور اے ہواؤں اور ان کی بکھیری ہوئی تمام چیزوں کے پروردگار! میں تجھ سے اس بستی اور اہالیانِ بستی کی بھلائی مانگتا ہوں اور اس میں موجود ہر چیز کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں اور میں تجھ سے اس بستی اور اہالیانِ بستی اور اس میں موجود ہر چیز کے شر سے پناہ مانگتا ہوں۔ ‘‘ رات گئے آسمان کو دیکھنے کی دُعا: 88 ۔ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات گئے باہر نکلے تو آسمان
[1] السنن الکبریٰ سنن النسائي، رقم الحدیث (۵/ ۲۵۶) صحیح ابن حبان (۶/ ۴۲۵) الوابل الصیّب لابن القیمV (فصل: ۳۸) الکلم الطیّب لابن تیمیۃ (ص: ۹۸) الأذکار للنووي (ص: ۱۹۲)