کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 30
اوقاتِ اجابت و قبولیّتِ دعا:
(1) حالتِ سجدہ۔
(2) ہر رات کی ایک مخصوص ساعت۔
(3) نیم شب(آدھی رات)۔
(4) رات کا آخری تہائی حصّہ۔
(5) رات کو اچانک بیداری کے وقت۔
(6) بوقتِ اذان۔
(7) بوقتِ اقامت۔
(8) اذان واقامت کے مابین۔
(9) لیلۃ القدر۔
(10) گھمسان کی جنگ کے دوران۔
(11) جہاد کے لیے صف بندی کے وقت۔
(12) دورانِ بارش۔
(13) جمعہ کے دن کی ایک خاص گھڑی۔
(14) جمعہ کی (جمعرات اور جمعہ کے درمیان والی)رات۔
(15) فرض نماز کے بعد مگر اجتماعی دعا کا التزام ثابت نہیں ہے۔