کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 299
شیطانی وساوس وغیرہ کے سلسلے میں ہی بعض دُعائیں اصل کتاب کے نمبر (۱۰۹ تا ۱۱۴) میں بھی گزری ہیں۔ باؤلے پن کا دَم: 82۔ باؤلے یا پاگل (دماغی مریض) کو تین دن صبح و شام دو دو مرتبہ روزانہ سورۃ الفاتحہ پڑھ کر یوں دم کریں کہ جب سورۃ الفاتحہ کی قراء ت مکمل ہو تو منہ کا لعاب جمع کرکے مریض کے منہ پر پھونکا مار دیں۔ [1] اصل کتاب کے نمبر (۱۲۱) کے تحت زہریلے کیڑے کے کاٹنے پر بھی سورۃ الفاتحہ سے اسی قسم کا دَم مذکور ہوا ہے۔ کسی کے گھر میں داخل ہوتے وقت اجازت لینے کا طریقہ: 83۔ کسی کے گھر جانا ہو تو اندر بلا اجازت داخل نہیں ہونا چاہیے، گھنٹی ہونے کی شکل میں اسے بجائیں ورنہ دروازے پر دستک دیں۔ اندر سے کوئی پوچھے تو سب سے پہلے ’’السلام علیکم‘‘ کہیں اور پھر اندر جانے کی اجازت
[1] سنن أبي داود، رقم الحدیث (۳۸۹۷) السلسلۃ الصحیحۃ، رقم الحدیث (۸۱۹)