کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 297
بے مقصد بحث، فضول سوالات، بُرے خیالات اور شیطانی وساوس پر: 79۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’شیطان بندے کے پاس آکر کہتا ہے کہ تجھے کس نے پیدا کیا؟ وہ کہتا ہے: اللہ عزّوجل نے، پھر وہ کہتا ہے کہ ان آسمانوں اور زمین کو کس نے بنایا ہے؟ وہ کہتا ہے: اللہ تعالیٰ نے۔ پھر وہ کہتا ہے کہ اللہ کو کس نے بنایا ہے؟ ’’جب کوئی شخص اس قسم کی وسواسی کیفیّت کو محسوس کرے تو فوراً تین مرتبہ یہ کہے: (( اٰمَنْتُ بِاللّٰہِ وَرَسُوْلِہٖ )) میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لایا۔‘‘ [1] 80 ۔ایک حدیث میں ہے کہ وہ ’’اَعُوْذُ بِاللّٰہِ ۔۔۔
[1] صحیح البخاري، رقم الحدیث (۶۸۶۶) صحیح مسلم، رقم الحدیث (۱۳۴) سنن أبي داود، رقم الحدیث (۴۷۲۱) مسند أحمد (۳/ ۱۰۲) صحیح ابن حبان (۱۵/ ۱۱۷) صحیح الجامع، رقم الحدیث (۱۶۵۳) و السلسلۃ الصحیحۃ، رقم الحدیث (۱۱۶، ۶۴۶۳)