کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 294
’’ہر قسم کی تعریف اس ذات کے لیے ہے، جس نے مجھے یہ کپڑا پہنایا اور مجھے یہ ( اپنے فضلِ خاص کے ساتھ) میری کسی محنت و مشقّت کے بغیر عطا کیا۔‘‘ 74 ۔تیسری دُعا: (( اَللّٰھُمَّ لَکَ الْحَمْدُ اَنْتَ کَسَوْ تَنِیْہِ اَسْئَلُکَ مِنْ خَیْرِہٖ وَخَیْرِمَا صُنِعَ لَہٗ وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّہٖ وَشَرِّ مَا صُنِعَ لَہٗ )) [1] ’’اے اللہ! ہر قسم کی تعریف تیرے لیے ہے تونے مجھے یہ کپڑا پہنایا ہے، میں تجھ سے اس کپڑے اور اس کے مقاصد کی بھلائی مانگتا ہوں اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس کپڑے اور اس کے مقاصد کے شرّ سے۔‘‘ کپڑا اُتارنے کی دُعا: 75 ۔ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے :
[1] سنن أبي داود، رقم الحدیث (۴۰۲۰) سنن الترمذي، رقم الحدیث (۱۷۶۷) صحیح ابن حبان (۱۲/ ۲۴۰) صحیح الجامع، رقم الحدیث (۵۴۴۰)