کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 293
(( اَلحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِيْ کَسَانِيْ مَا اُوَارِیْ بِہٖ عَوْرَتِیْ وَاَتَجَمَّلُ بِہٖ فِی النَّاسِ )) [1] ’’ہر قسم کی تعریف اس ذات کے لیے جس نے مجھے یہ کپڑا پہنایا، جس سے میں اپنی شرم گاہ چھپاتا ہوں اور لوگوں میں حسن و زیبایش اختیار کرتا ہوں۔‘‘ 73 ۔دوسری دُعا: یہ دُعا کرنے سے سابقہ تمام گناہ معاف ہو جاتے ہیں: (( اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ کَسَانِیْ ھٰذَا الثَّوْبَ وَرَزَقَنِیْہِ مِنْ غَیْرِ حَوْلِِ مِّنِیْ وَلَا قُوَّۃٍ )) [2]
[1] سنن الترمذي، رقم الحدیث (۳۵۶۰) سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث (۳۵۵۷) مصنف ابن أبي شیبۃ (۵/ ۱۸۹) مسند أحمد (۱/ ۴۴) ’’حدیثٌ حسن بالشواہد واِن ضعفہٗ البعض‘‘ دیکھیں: ضعیف الجامع، رقم الحدیث (۵۸۳۹) تحقیق مشکاۃ المصابیح (۴۳۷۴) تحقیق صلاۃ الرسولﷺ (ص: ۷۶۱۔ ۷۶۲ طبع دوم) [2] سنن أبي داود، رقم الحدیث (۴۰۲۳) مستدرک حاکم (۱/ ۶۸۷) مسند أبی یعلیٰ (۳/۶۲) حدیث حسن، إرواء الغلیل (۱۹۸۸)