کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 292
لہٰذا جب بیت الخلا میں داخل ہونے لگیں تو اسی وقت یا پھر کسی کھلی جگہ قضائے حاجت کی نوبت آجائے تو بیٹھتے وقت یہ کہیں: (( بِسْمِ اللّٰہِ )) ’’اللہ کے نام سے۔‘‘ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’یہ کہہ کر بیٹھنے سے جنات کی آنکھوں اور اِنسانوں کی شرم گاہوں کے مابین پردہ ہو جاتا ہے۔‘‘ [1] بیت الخلا سے نکل کر دُعا: 71 ۔بیت الخلا سے نکل کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دُعا کیا کرتے تھے: (( غُفْرَانَکَ )) [2]’’(اے اللہ!) تیری بخشش چاہتا ہوں۔‘‘ نیا کپڑا پہننے کی دُعا: 72 ۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نیا کپڑا پہنتے وقت یہ دعا پڑھتے:
[1] سنن الترمذي، رقم الحدیث (۶۰۶) سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث (۲۹۷) إرواء الغلیل (۴۹) صحیح الجامع، رقم الحدیث (۳۶۰۵) [2] سنن أبي داود، رقم الحدیث (۳۰) سنن الترمذي، رقم الحدیث (۷) سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث (۳۰۰) صحیح الجامع، رقم الحدیث ( ۸۳ ۴۵) صحیح ابن حبان (۴/ ۲۹۱)