کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 292
							
						
								
لہٰذا جب بیت الخلا میں داخل ہونے لگیں تو اسی وقت یا پھر کسی کھلی جگہ قضائے حاجت کی نوبت آجائے تو بیٹھتے وقت یہ کہیں:
(( بِسْمِ اللّٰہِ )) ’’اللہ کے نام سے۔‘‘
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم  کا ارشاد ہے:
’’یہ کہہ کر بیٹھنے سے جنات کی آنکھوں اور اِنسانوں کی شرم گاہوں کے مابین پردہ ہو جاتا ہے۔‘‘ [1]
بیت الخلا سے نکل کر دُعا:
71 ۔بیت الخلا سے نکل کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  یہ دُعا کیا کرتے تھے:
(( غُفْرَانَکَ )) [2]’’(اے اللہ!) تیری بخشش چاہتا ہوں۔‘‘
نیا کپڑا پہننے کی دُعا:
72 ۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  نیا کپڑا پہنتے وقت یہ دعا پڑھتے:
						    	
						    
						    	[1] 	  سنن الترمذي، رقم الحدیث (۶۰۶) سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث (۲۹۷) إرواء الغلیل (۴۹) صحیح الجامع، رقم الحدیث (۳۶۰۵)
[2] 	  سنن أبي داود، رقم الحدیث (۳۰) سنن الترمذي، رقم الحدیث (۷) سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث (۳۰۰) صحیح الجامع، رقم الحدیث ( ۸۳ ۴۵) صحیح ابن حبان (۴/ ۲۹۱)
						    	
							
						