کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 291
مختلف دُعائیں بیت الخلا میں داخل ہونے کی دُعا: 69 ۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بیت الخلا میں داخل ہوتے تو یہ دُعا فرماتے تھے: (( اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ )) ’’اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں ناپاک جنّوں اور جننیوں سے۔‘‘ [1] قضائے حاجت کے لیے بیٹھتے وقت دُعا: 70 ۔بیت الخلا میں داخل ہوتے وقت تو مذکورہ دُعا کریں گے، جب کہ بیت الخلا کے اندر جاکر بولنا یا دُعا کرنا صحیح نہیں، [1] صحیح البخاري، رقم الحدیث (۵۹۶۳) صحیح مسلم، رقم الحدیث (۳۷۵) سنن أبي داود، رقم الحدیث (۴) سنن الترمذي (۵) صحیح الجامع، رقم الحدیث (۴۵۸۸) إرواء الغلیل (۵۰)