کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 290
’’اللہ کے نام سے،اور اللہ سب سے بڑا ہے۔‘‘ 67 ۔خاص قربانی کا جانور ذبح و نحر کرتے وقت یہ کلمات بھی ثابت ہیں: (( اَللّٰھُمَّ اِنَّ ھَذَا مِنْکَ وَلَکَ )) [1] ’’اے اللہ! یہ تیری توفیق سے ملا اور تیری رضا کے لیے دیاہے۔‘‘ 68 ۔مذکورہ الفاظ کے ساتھ ہی یہ بھی کہہ لیں: (( اَللّٰھُمَّ تَقَبَّلْ مِنِّیْ )) [2] ’’اے اللہ! اسے میری طرف سے قبول فرما۔‘‘
[1] سنن أبي داود، رقم الحدیث (۲۷۹۵) سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث (۳۱۲۱) مسند أحمد (۳/ ۳۷۵) [2] ماخوذ از صحیح مسلم، رقم الحدیث (۱۹۶۷) سنن أبي داود، رقم الحدیث (۲۷۹۲)