کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 29
(11)۔ مخفی طریقہ سے دعا کریں۔ (12) دعائیہ کلمات میں اصرار و تکرار کرنا شانِ عبودیت و بندگی ہے۔ (13) کثرت سے دعا کرتے رہنا افضل ہے۔ (13) مسنون الفاظ سے دعا کرنا افضل ہے۔ (14) معصیت و گناہ کے کام کی دعا نہیں کرنی چاہیے۔ (15) قبولیتِ دعا کے لیے بے صبری کا مظاہرہ نہیں ہونا چاہیے۔ (16) دعا میں یہ شرط نہ رکھیں کہ توچاہے تو قبول کر لے، بلکہ یقین کے ساتھ طلب کریں۔ (17) امام کو اجتماعی دعا میں اپنے آپ کو خاص نہیں کرنا چاہیے۔ (18) دعا کرتے وقت حد سے تجاوز اور مبالغہ آمیز ی نہ کریں۔ (19) صالح لوگوں سے دعا کی درخواست کرنا جائز ہے۔ (20) موت کی دعا نہیں کرنا چاہیے۔ (21) دعا مانگتے وقت رونا اور آنسو بہانا رواہے۔ (22) دعا کے آخر میں آمین کہنا باعثِ قبولیت ہے۔ (23) دعا (خصوصاً قنوت) کے بعد چہرے پر ہاتھ پھیرنا کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں ہے۔