کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 286
(( اَللّٰھُمَّ لَبَّیْکَ حَجّاً )) [1] 61 ۔طوافِ بیت اللہ کی دعا: طواف کے سات چکروں کے لیے سات دعائیں تجویز کی گئی ہیں، جبکہ وہ تجویز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں بلکہ خود ساختہ ہے، لہٰذا ان کے چکرو میں نہ آئیں، تاہم رکنِ یمانی اور حجرِ اسود کے درمیان نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ دعا ثابت ہے: ﴿ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ﴾ [البقرۃ: ۲۰۱] ’’اے ہمارے رب! ہمیں دنیا و آخرت کی بھلائیاں عطا فرما اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچالے۔‘‘ [2] 62 ۔سعی بین الصفاء و المروہ کی دعائیں: صفا پہاڑی پر چڑھ کر یا اس کے پاس کھڑے ہوکر یہ آیت
[1] صحیح البخاري، رقم الحدیث (۱۴۹۵) مسند أحمد، رقم الحدیث (۱۴۸۷۶) [2] سنن أبي داود، رقم الحدیث (۱۸۹۲) مسند أحمد (۳/ ۴۱۱) صحیح ابن حبان (۹/ ۱۳۴)