کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 28
شرائطِ قبولیتِ دعا:
(1) اکلِ حرام سے مکمل اجتناب کیا جائے۔
(2) خلوصِ کامل اور حضورِ قلب سے دعا کی جائے۔
(3) اپنا عقیدۂ توحید ورسالت صحیح ہو۔
(4) فرائض ادا کرنے اور کبائر سے اجتناب کیا جائے۔
آدابِ قبولیتِ دعا:
(1) دعا کرنے والا طہارت و وضو سے ہو۔
(2) بہ وقتِ دعا بھی استقبالِ قبلہ مفید و مطلوب ہے۔
(3) دونوں ہاتھ کندھوں کے برابر اٹھاکر دعا کریں۔
(4) اللہ کی حمد و ثنا اور درود و سلام سے دعا کی ابتدا کریں۔
(5) توبہ و اقرارِ گناہ دعا کی قبولیت کا نسخہ ہے۔
(6) اپنے اعمالِ صالحہ کو وسیلہ کے طور پر دعا کے شروع میں ذکر کریں۔
(7) اللہ کے اسمائے حسنیٰ کے ساتھ دعا کریں۔
(8) پہلے اپنے لیے دعا کرنا چاہیے، پھر دوسروں کے لیے کریں۔
(9) جامع دعا مانگیں، جس میں دنیا و آخرت کی بھلائی مانگیں۔