کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 275
39 ۔بعض آثار سے پتا چلتا ہے کہ میّت صاحبِ شرف و فضیلت ہو تو اس پرچار سے زیادہ پانچ اور چھے تکبیریں بھی کہی جاسکتی ہیں۔ [1] 40۔ میّت کو قبر میں رکھتے وقت دُعا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میّت کو قبر میں رکھتے وقت یہ دُعا فرمایا کرتے تھے: (( بِسْمِ اللّٰہِ وَ عَلٰی مِلَّۃِ رَسُوْلِ اللّٰہِ )) [2] ’’اللہ کے نام سے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقہ کے مطابق (اس میّت کو قبر میں دفن کرتے ہیں۔‘‘ 41 ۔تدفین کے بعد دعا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میّت کی تدفین کے بعد فرماتے:
[1] سنن البیہقي (۴/ ۳۷) [2] سنن أبي داود، رقم الحدیث (۲۶۱۴) سنن الترمذي، رقم الحدیث (۱۰۴۶) سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث (۱۵۵۰) مسند أحمد (۲/ ۲۷) صحیح الجامع، رقم الحدیث ( ۴۲۷۲)