کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 274
(( اَللّٰھُمَّ اجْعَلْہُ لَنَا سَلَفََا وَّفَرَطًا وَّ اَجْراً )) [1] ’’اے اللہ! اسے ہمارا پیشرو اور ذریعۂ اجر و ثواب بنا دے۔‘‘ چو تھی تکبیر اور سلام: 35 ۔اب چوتھی تکبیر کہیں اور دونوں طرف سلام پھیرلیں۔ [2] 36 ۔اگر کبھی کبھی صرف ایک سلام پر اکتفا کیا جائے۔ (جیسا کہ ان عرب ممالک میں مروّج ہے) تو بھی جائز ہے۔ [3] 37 ۔کبھی کبھار چوتھی تکبیر کہنے اور سلام پھیرنے کے درمیان بھی دُعا کی جاسکتی ہے۔ [4] 38 ۔جنازے کے لیے کبھی پانچ تکبیریں کہنا بھی ثابت ہے۔ [5] [1] سنن البیہقي (۴/ ۹) بسندحسن، موقوفًا۔ [2] سنن البیہقي (۴/ ۴۳) [3] سنن الدارقطني (۲/ ۷۲) سنن البیہقي (۴/ ۴۳) مستدرک حاکم (۱۳۳۲) و سندہ حسن۔ [4] سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث (۱۵۰۳) [5] صحیح مسلم، رقم الحدیث (۹۵۷) سنن أبي داود، رقم الحدیث (۳۱۹۷) سنن النسائي، رقم الحدیث (۱۹۸۲) سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث (۱۵۰۵)