کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 269
دوسری تکبیر اور دُرود شریف: 28 ۔قراء ت سے فارغ ہو کر دوسری تکبیر کہیں اور درود شریف (درودِ ابراہیمی: اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ ۔۔۔۔ الخ) پڑھیں۔ (جو کہ نماز کے تشہّد میں پڑھا جاتا ہے) [1] تیسری تکبیر اور جنازے کی دُعائیں: 29۔ درود شریف پڑھنے کے بعد تیسری تکبیر کہیں اور پورے اخلاص کے ساتھ میّت کے لیے مغفرت و بخشش کی دُعا کریں۔ [2] 30 ۔پہلی دُعا: (( اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِحَیِّنَا وَمَیِّتِنَا وَشَاھِدِنَا وَغَائِبِنَا وَ صَغِیْرِنَا وَکَبِیْرِنَا وَذَکَرِنَا وَاُنْثَانَا، اَللّٰھُمَّ مَنْ اَحْیَیْتَہٗ مِنَّا فَاَحْیِہٖ عَلَی الْاِسْلَامِ وَمَنْ تَوَفَّیْتَہٗ مِنَّا فَتَوَفَّہٗ عَلَی الْاِیْمَانِ، اَللّٰھُمَّ لَا تَحْرِمْنَا اَجْرَہٗ وَلَا تُضِلَّنَا بَعْدَہٗ ))
[1] حوالہ جاتِ مذکورہ سابقہ۔ [2] حوالہ جات سابقہ و سنن أبي داود، رقم الحدیث (۳۱۹۹) سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث (۱۴۹۷) صحیح ابن حبان (۷/ ۳۴۵)