کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 265
صبر پر جنت: 19۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ’’میرے اُس بندے کے لیے جنت ہے، جس کے کسی پیارے کی میں روح قبض کرتا ہوں اور وہ (اس کی موت پر) صبر کرتا ہے۔‘‘ [1] نمازِ جنازہ کا طریقہ: 20 ۔نمازِ جنازہ کے لیے میّت کی چارپائی اس طرح رکھیں کہ میّت کا سر شمال کی طرف اور پاؤں جنوب کی جانب ہوں اور با وضو ہو کر تین یا اس سے زیادہ صفیں بنائیں۔ [2] 21 ۔میّت اگر مرد ہے تو امام کے لیے سُنّت یہ ہے کہ وہ
[1] صحیح البخاري، رقم الحدیث (۶۰۶۰) مسند أحمد (۲/ ۴۱۷) [2] سنن أبي داود، رقم الحدیث (۳۱۶۶) سنن الترمذي، رقم الحدیث (۱۰۲۸) سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث (۱۴۹۰) مسند أحمد (۴/ ۷۹)