کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 264
میّت پر رونا: 16 ۔اگر میّت کو دیکھ کر فرطِ جذبات سے رونا آئے اور آنسو جاری ہو جائیں تو اس کی ممانعت نہیں ہے۔ [1] چِلاّنے، پیٹنے، گریبان پھاڑنے اور بَین کرنے کی ممانعت: 17 ۔ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: ’’جو شخص اپنے رخسار پیٹے، گریبان پھاڑے اور اہلِ جاہلیّت کی طرح نوحہ و واویلا کرے (چیخے چِلائے) وہ ہم میں سے نہیں ہے۔‘‘[2] 18۔ ایک حدیث میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ’’جو شخص (موت کی مصیبت میں) اپنا سر منڈوائے، چیخے چِلاّئے، اور اپنے کپڑے پھاڑے (وہ ہم میں سے نہیں ہے)۔‘‘ [3]
[1] صحیح البخاري، رقم الحدیث (۱۲۴۱) صحیح مسلم، رقم الحدیث (۲۳۱۵) [2] صحیح البخاري، رقم الحدیث (۱۲۳۶) صحیح مسلم (۱۰۳) سنن النسائي (۱۸۶۰) سنن ابن ماجہ (۱۵۸۴) [3] صحیح البخاري، رقم الحدیث (۱۲۳۴) صحیح مسلم، رقم الحدیث (۱۰۴) سنن النسائي، رقم الحدیث (۱۸۶۳)