کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 263
کیوں نہ بھگتنا پڑے)۔ [1] جان کنی میں مبتلا شخص کے پاس سورت یٰسین پڑھنے کا تذکرہ بھی ایک حدیث میں آیا ہے، لیکن وہ حدیث ضعیف اور ناقابلِ استدلال ہے۔ [2] میّت کو بوسہ دینا: 15 ۔کسی کا کوئی قریبی رشتے دار یا عزیز دوست فوت ہوجائے تو اس کی پیشانی پر بوسہ دینا جائز ہے، جیسا کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی موجودگی میں حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی کو بوسہ دیا تھا۔ [3]
[1] سنن أبي داود، رقم الحدیث (۳۱۱۶) مستدرک حاکم (۵/ ۲۳۳) مسند أحمد، صحیح ابن حبان۔ [2] التلخیص لابن حجر (۱؍ ۲؍ ۱۰۴) إرواء الغلیل للألباني، رقم الحدیث (۶۸۸) [3] صحیح البخاري، رقم الحدیث (۱۱۸۴) سنن النسائي، رقم الحدیث (۱۸۴۱) سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث (۱۴۷۰) مسند أحمد (۱/ ۳۳۴)