کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 262
مجھے زندہ رکھ اور جب میرے لیے موت بہتر ہو، تب مجھے فوت کر دینا۔‘‘ عالمِ نزع میں تلقینِ شہادتین: 13 ۔اگر کوئی شخص عالمِ نزع (جان کنی کی حالت) میں ہو تو اس کے پاس والے لوگوں کو چاہیے کہ بار بار بڑے اچھے انداز سے ’’لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہ‘‘ پڑھیں اور اسے بھی اس کا کہیں تاکہ وہ بھی پڑھے، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قریب المرگ آدمی کے پاس اسے پڑھنے کا حکم فرمایا ہے۔ [1] 14 ۔اس ’’تلقین‘‘ کا فائدہ یہ ہے کہ اگر کسی مرنے والے کی زبان سے نکلے ہوئے آخری کلمات ’’لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہ‘‘ ہوں گئے تو وہ ایک حدیث کی رُو سے (ایک نہ ایک دن ضرور) جنّتی ہو جائے گا (چاہے پہلے اسے اپنے کیے کی کچھ سزا ہی
[1] صحیح مسلم، رقم الحدیث (۹۱۶) سنن أبي داود، رقم الحدیث (۳۱۱۷) سنن الترمذي (۹۷۶) سنن النسائي (۱۸۲۶) سنن ابن ماجہ (۱۴۴۴) مصنف ابن أبي شیبۃ (۲/ ۴۴۶)