کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 26
آدابِ دعا
قبولیّت کی شرائط، اوقات، مقامات، مستجاب الدعوات
آج امتِ مسلمہ سخت زبوں حالی میں مبتلا اور ہر طرف سے مشکلات میں گھری ہوئی ہے۔ اسے طرح طرح کے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ امت کے افراد کی تعداد ڈیڑھ ارب کے قریب ہوچکی ہے۔ بے شمار لوگ شب و روز امت کے حالات بہتر ہونے، مسلمانوں کے معزز ہونے، کفّار کے تسلّط و اقتدار کے خاتمے اور مسلمانوں کی عظمتِ رفتہ کی بازیابی کی دعائیں کرتے رہتے ہیں، مگر تاحال حالات میں کوئی واضح فرق نظر نہیں آرہا۔ آخر ہماری دعائیں قبول کیوں نہیں ہو رہی ہیں؟
اس بات پر غور و خوض کرنے کے لیے اور دعاؤں کی قبولیّت کے لیے چند چیزوں کا پیشِ نظر رہنا اشد ضروری ہے،