کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 259
’’کچھ ڈر نہیں، اللہ نے چاہا تو (یہ بیماری گناہوں سے) پاک کر دے گی۔‘‘ بخار کا علاج و دُعا: 8 ۔ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: ’’بخار جہنّم کی بھاپ ہے، اس کو پانی سے ٹھنڈا کرو۔‘‘ [1] 9 ۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کے ایک صاحبزادے کے پاس تشریف لے جاکر یہ دُعا فرمائی: (( اِکْشِفِ الْبَأْسَ رَبَّ النَّاسِ اِلٰہَ النَّاسِ )) [2] ’’اے تمام لوگوں کے پروردگار! اے لوگوں کے معبود! اس کی تکلیف دُور کر دے۔‘‘
[1] سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث (۳۴۷۱) السلسلۃ الصحیحۃ، رقم الحدیث (۱۸۲۲) [2] صحیح البخاري، رقم الحدیث (۵۳۹۱) سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث (۳۴۷۳) مسند أحمد، صحیح الجامع الصغیر (۱۲۳۳، ۱۲۳۵، ۳۱۸۶) السلسلۃ الصحیحۃ، رقم الحدیث (۱۵۲۶)