کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 257
عَلَیْھِمْ سِنِیْنَ کَسِنِیْ یُوْسُفَ )) [1] ’’اے اللہ! قبیلۂ مُضرپر اپنی پکڑ کو سخت کردے۔ اے اللہ! انھیں یوسف علیہ السلام کے زمانے میں پڑنے والے قحط جیسے قحط میں مبتلا کر دے۔‘‘ 6 ۔ان بد دُعاؤں کی طرح ہی قنوتِ نازلہ کے طور پر کسی مصیبت و مشکل میں مبتلا شخص کے لیے دُعا بھی کی جاسکتی ہے۔ جیسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مشرکینِ مکہ کی قید میں پھنسے ہوئے، بعض لوگوں کے لیے یوں دُعا فرمائی تھی: (( اَللّٰھُمَّ اَنْجِ الْوَلِیْدَبْنَ الْوَ لِیْدِ وَ سَلَمَۃَ بْنَ ھِشَامٍ وَعِیَاشَ بْنَ اَبِیْ رَبِیْعَۃَ )) [2] ’’اے اللہ! ولید بن ولید، سلمہ بن ہشام اور عیاش بن ابی ربیعہ کو (قیدِ دشمن سے) نجات دلا دے۔‘‘
[1] صحیح البخاري، رقم الحدیث (۷۷۱) صحیح مسلم، رقم الحدیث (۶۷۵) [2] صحیح البخاري، رقم الحدیث (۷۷۱) صحیح مسلم، رقم الحدیث (۶۷۵)