کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 254
ہیں اور تیری تعریف کرتے ہیں بھلائی سے، اور تیرے ساتھ کفر نہیں کرتے، (ناشکری نہیں کرتے) اور تیری نافرمانی کرنے والے سے ہم دستبردار (الگ) ہوتے ہیں۔ یا الٰہی! ہم صرف تیری ہی عبادت کرتے ہیں تیرے لیے ہی نماز پڑھتے اور سجدہ کرتے ہیں، تیری طرف ہی ہم دوڑتے ہیں اور تیری جناب میں ہم حاضر ہیں، تیرے عذابِ حق سے ہم ڈرتے ہیں اور تیری رحمت کی اُمید رکھتے ہیں، بے شک تیرا عذابِ حق کفار کو ملنے والا ہے۔‘‘ حضرت علی رضی اللہ عنہ ’’اَللّٰھُمَّ‘‘ سے لے کر ’’یَفْجُرُکَ‘‘ تک بعد میں اور دوسرے والے ’’اَللّٰھُمَّ‘‘ سے لے کر ’’مُلْحِقٌ‘‘ تک پہلے پڑھتے تھے اور حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں مروی ہے کہ وہ اس دُعا کو نمازِ وتر میں پڑھا کرتے تھے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا اس دُعا کو پڑھنا کسی صحیح سند سے ثابت ہی نہیں۔ لہٰذا پہلی دُعا ہی پڑھنی چاہیے۔ قنوتِ نازلہ: قنوتِ وتر کا اصل مقام رکوع سے پہلے اور قراء ت کے بعد