کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 252
اِلَّا اِلَیْکَ وَ صَلَّی اللّٰہُ عَلَی النَّبِیِّ الْاُمِّیِ ))[1] ’’یا الٰہی! مجھے ہدایت دے ان لوگوں کے زمرہ میں کہ جنھیں تو نے ہدایت دی اور مجھے عافیّت سے نواز، ان لوگوں کی جماعت میں جنھیں تو نے عافیت سے نواز اور میری کار سازی کر، ان لوگوں میں کہ جن کی تو نے کار سازی کی ، اور اپنی عطا کردہ نعمتوں میں مجھے برکت عطا فرما اور مجھے مقدّر کی گئی چیز کی برائی سے بچا، بے شک تو جو چاہتا ہے اس کا حکم فرماتا ہے اور تجھ پر کسی کا حکم نہیں چل سکتا اور جسے تو دوست بنا لے اسے کوئی ذلیل نہیں کرسکتا اور جس کا تو دشمن ہو وہ عزّت نہیں پاسکتا۔ اے ہمارے رب! تُو بابرکت و بلند ہے تجھ سے تیری ہی رحمت کے سوا نجات نہیں۔ نبی امّی صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت بڑھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر رحمتیں نازل فرما۔‘‘
[1] سنن أبي داود، رقم الحدیث (۱۴۲۵) سنن الترمذي، رقم الحدیث (۴۶۴) سنن النسائي، رقم الحدیث (۱۷۴۵) سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث (۱۱۷۸)