کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 25
دیا ہے جو اس سے پہلے اڈیشن کے صفحہ ۲۰ تا ۹۰ یعنی اکہتّر (۷۱) صفحات پر مشتمل تھا۔ البتہ اُس مقدمے کے مواد میں بہ کثرت مفید اضافوں کے ساتھ اُسے الگ کتاب (آدابِ دعا شرائطِ قبولیت، اوقات، مقامات، مستجاب الدعوات) کے نام سے شائع کر دیا ہے، جو اب اسّی (۸۰) سے زیادہ صفحات پرمشتمل ہے۔ وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ وَمِنْہُ التَّوْفِیْقَ وَالْقَبُوْلَ۔
یہ زیر نظر اڈیشن سلطنت عمان میں مقیم بعض مخیر حضرات کے خرچ پر شائع ہوا ہے۔ اﷲ تعالیٰ انھیں اور ان کے والدین کو دنیا اور آخرت میں جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہٗ
ابو عدنان محمد منیر قمر
۱۵/۹/ ۱۴۳۸ھ ترجمان سپریم کورٹ، الخبر
۱۱/ ۶/ ۲۰۱۷ھ و داعیہ متعاون مراکزِ دعوت و ارشاد
الخبر،الدمام،الظہران، سعودی عرب