کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 243
’’جس گھر میں تین راتیں مسلسل انھیں پڑھ دیا، شیطان اس گھر کے قریب بھی نہیں پھٹکتا۔‘‘ [1] شیطان سے خلاصی: 54۔ آیت الکرسی اور آخری دو آیتوں کی اس فضیلت و برکت کے علاوہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا اس پوری سورۃ البقرہ کے بارے میں ارشاد ہے کہ جس گھر میں یہ سُورت پڑھی جائے، اس گھر میں شیطان داخل نہیں ہوتا۔ [2] 55 ۔ایک حدیث میں ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے : ’’شیطان اس گھر سے بھاگ جاتا ہے، جس گھر میں سورۃ البقرہ پڑھی جائے۔‘‘ [3] [1] سنن الترمذي، رقم الحدیث (۲۸۸۲) و سنن الدارمي (۲// ۵۴۲) ۔ صحیح [2] صحیح مسلم، رقم الحدیث (۷۸۰) سنن الترمذي، رقم الحدیث (۲۸۷۷) مستدرک حاکم، رقم الحدیث (۲۰۶۲) سنن الدارمي (۲/ ۵۴۱) طبراني کبیر (۹/ ۱۲۹) [3] صحیح مسلم، رقم الحدیث (۷۸۰)