کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 242
ہے جو کہ سورۃ البقرہ میں (آیت: ۲۵۵) ہے۔ اسے رات کو سوتے وقت پڑھنے سے شیطان قریب نہیں آتا اور اللہ کی طرف سے اس شخص کے مال و متاع کی نگہبانی کی جاتی ہے، جیسا کہ اصل کتاب میں نمبر ۲۷ کے تحت صحیح بخاری شریف کے حوالے سے تفصیل گزری ہے۔ 51 ۔ایک حدیث میں ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے کہ آیۃُ الکرسی قرآنِ کریم کی سب سے زیادہ فضیلت و عظمت والی آیت ہے۔ [1] کفایت و کشایش: 52 ۔سورۃ البقرہ کی ہی آخری دو آیتوں کی بھی بڑی فضیلت ہے، حتیٰ کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جس نے کسی رات کو یہ دو آیتیں پڑھ لیں وہ اس کے لیے کافی ہوجاتی ہیں۔ [2] اِن آیتوں کے لیے اصل کتاب کا نمبر ۲۸ دیکھیں۔ 53 ۔انہی دونوں آیتوں کے بارے میں ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے:
[1] صحیح مسلم، رقم الحدیث (۸۱۰) [2] صحیح البخاري ، رقم الحدیث (۴۷۲۲) صحیح مسلم، رقم الحدیث (۸۰۷، ۸۰۸) سنن أبي داود، رقم الحدیث (۱۳۹۷) سنن الترمذي، رقم الحدیث (۲۸۸۱)