کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 24
چھیاسٹھ (۶۶) صحیح و حسن درجے کی احادیث سے ایک سو ساٹھ (۱۶۰) جملہ دو سو چھبیس(۲۲۶) دعاؤں کا ایک معتد بہ انتخاب اور اسمائے حسنیٰ کا مفصّل باب بہ طورِ ضمیمہ شامل کر دیا، تاکہ اس میں وہ دعائیں بھی آجائیں جو اس مختصر میں نہیں تھیں اور ساتھ ہی اپنی نگرانی میں اپنے عزیز و فاضل ساتھی مولانا غلام مصطفی فاروق صاحب سے اس کا طویل مقدمہ لکھوایا جو دعا کے آداب، اوقاتِ قبولیت اور مقاماتِ اجابت وغیرہ امور پر مشتمل تھا اور پھر وہ اڈیشن کئی مرتبہ اسی حالت میں شائع ہوتا رہا، اس لیے اس نئے اڈیشن میں اب کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن میں سے:
1 ایک تو یہ ہے کہ اس مرتبہ ہم اسے کمپیوٹر پر کمپوز کروا کر دورِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق آپ کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں، جس سے اس کی وہ ضخامت جو عموماً ہاتھ کی بے پروائی سے یا اجرت بڑھانے کے لیے کی گئی کتابت کے نتیجے میں آجایا کرتی ہے، وہ تقریباً ایک تہائی کے قریب کم ہوگئی ہے۔
2 دوسری تبدیلی یہ کی گئی ہے کہ دعا کے متعلقات پر مشتمل اس طویل مقدمے کا انتہائی مختصر خلاصہ اس اڈیشن میں ذکر کر