کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 235
36۔ ﴿  رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَكَفِّرْ عَنَّا سَيِّئَاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ﴾ [آل عمران: ۱۹۳] اے ہمارے رب! ہمارے گناہ معاف فرما اور ہماری برائیوں کو ہم سے محو کر دے اور ہمیں دُنیا سے نیک بندوں کے ساتھ اُٹھا۔‘‘ 37۔ ﴿ رَبَّنَا وَآتِنَا مَا وَعَدتَّنَا عَلَىٰ رُسُلِكَ وَلَا تُخْزِنَا يَوْمَ الْقِيَامَةِۗ إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَادَ﴾ [آل عمران: ۱۹۴] ’’اے ہمارے پروردگار! تونے جن چیزوں کے اپنے پیغمبروں کے ذریعے ہم سے وعدے کییٔ ہیں وہ ہمیں عطافرما اور قیامت کے دن ہمیں رسوانہ کرنا، بے شک تو وعدہ خلافی نہیں کرتا۔ ‘‘ 38۔ ﴿ رَبَّنَا أَخْرِجْنَا مِنْ هَـٰذِهِ الْقَرْيَةِ الظَّالِمِ أَهْلُهَا وَاجْعَل لَّنَا مِن لَّدُنكَ وَلِيًّا وَاجْعَل لَّنَا مِن لَّدُنكَ نَصِيرًا﴾ [النساء: ۷۵] ’’(اے ہمارے پروردگار!) ان ظالموںکی بستی سے ہمیں نجات دے اور اپنی طرف سے کسی کو ہمارا حامی بنا اور اپنی