کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 233
’’اے پروردگار! میں شیطان کی اکساہٹوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور میں تو اس سے بھی تیری پناہ مانگتا ہوں کہ وہ میرے پاس آئیں۔‘‘ اہلِ ایمان کی دُعائیں: 32۔ ﴿ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ﴾ [البقرۃ: ۲۰۱] ’’پروردگار! ہمیں دُنیا میں بھی نعمت عطا فرما اور آخرت میں بھی نعمت عطاکر اور دوزخ کے عذاب سے محفوظ رکھ۔‘‘ 33۔ ﴿ رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِن نَّسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا  رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِنَا ۚ رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ ۖ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا ۚ أَنتَ مَوْلَانَا فَانصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ﴾ [البقرۃ: ۲۸۶] ’’اے ہمارے رب! اگر ہم سے بھول چوک ہوگئی ہو تو ہمارا مواخذہ نہ کرنا، اے ہمارے رب! ہم پر ایسا بوجھ نہ