کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 232
دُعائے رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم : 28۔ ﴿ رَّبِّ أَدْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ وَأَخْرِجْنِي مُخْرَجَ صِدْقٍ وَاجْعَل لِّي مِن لَّدُنكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا﴾ [بني إسرائیل: ۸۰] ’’اے پروردگار! مجھے جہاں بھی تو لے جا سچائی کے ساتھ لیجا اور جہاں سے بھی نکال سچائی کے ساتھ نکال اور اپنی طرف سے زور و قوت کو میرا مددگار بنا۔‘‘ 29۔ ﴿ رَّبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَأَنتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ﴾ [المؤمنون: ۱۱۸] ’’اے میرے پروردگار ! مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم فرما اور تو سب سے بہتر رحم کرنے والاہے۔‘‘ 30۔ ﴿ رَّبِّ زِدْنِي عِلْمًا﴾[طٰہٰ: ۱۱۴] ’’ا ے میرے پروردگار! مجھے مزید علم عطا فرما۔‘‘ 31۔ ﴿ رَّبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ ﴿٩٧﴾ وَأَعُوذُ بِكَ رَبِّ أَن يَحْضُرُونِ﴾ [المؤمنون: ۹۷، ۹۸]