کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 228
دُعائے حضرت ایوب علیہ السلام : 16۔ ﴿ أَنِّي مَسَّنِيَ الضُّرُّ وَأَنتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ﴾ [الأنبیاء: ۸۳] ’’(اے پروردگار!) مجھے ایذا پہنچ رہی ہے اور تو سب سے بڑا رحم کرنے والا ہے۔‘‘ اَصحابِ طالُوت کی دُعا: 17۔ ﴿ رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ﴾ [البقرۃ: ۲۵۰] ’’اے ہمارے پروردگار! ہم پر صبر کے دہانے کھول دے اور ہمیں ثابت قدم رکھ اور کفار پر فتح یاب کر۔‘‘ دُعائے حضرت سلیمان علیہ السلام : 18۔﴿  رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَيَّ وَعَلَىٰ وَالِدَيَّ وَأَنْ أَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضَاهُ وَأَدْخِلْنِي بِرَحْمَتِكَ فِي عِبَادِكَ الصَّالِحِينَ﴾ [النمل: ۱۹] ’’اے میرے پروردگار! مجھے توفیق عطا فرما کہ جو احسان تو