کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 227
تَوَفَّنِي مُسْلِمًا وَأَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَ﴾ [یوسف: ۱۰۱] ’’اے آسمانوں اور زمین کے خالق! تو ہی دنیا و آخرت میں میرا کارساز ہے تو مجھے (دنیا سے) اپنی اطاعت (کی حالت) میں اُٹھانا اور (آخرت میں) اپنے نیک بندوں میں شامل کرنا۔‘‘ دُعائے حضرت یونس علیہ السلام : 15۔ ﴿  لَّا إِلَـٰهَ إِلَّا أَنتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنتُ مِنَ الظَّالِمِينَ﴾ [الأنبیاء: ۸۷] ’’تیرے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، تو پاک ہے (اور) میں قصوروار لوگوں میں سے ہوں۔‘‘ سنن ترمذی میں ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے کہ جو مسلمان کسی بھی مشکل میں ہو وہ دُعائے حضرت یونس علیہ السلام کرے تو اللہ ضرور قبول کرتا ہے: یہ دعا اصل کتاب میں بھی گزر چکی ہے، لیکن باب کی مناسبت سے اسے مکرر ذکر کر دیا ہے۔