کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 226
’’اے میرے پروردگار! مجھے اپنی جناب سے اولادِ صالح عطا فرما، بے شک تو دُعا سننے (قبول کرنے) والا ہے۔‘‘ 12۔ ﴿ رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وَأَنتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ﴾ [الأنبیاء: ۸۹] ’’اے میرے پروردگار! مجھے اکیلا (بلاوارث) نہ چھوڑ دینا اور تو سب سے بہترین وارث ہے۔‘‘ دُعائے حضرت لوط علیہ السلام : 13۔ ﴿ رَبِّ انصُرْنِي عَلَى الْقَوْمِ الْمُفْسِدِينَ﴾ [العنکبوت: ۳۰] ’’اے میرے پروردگار! ان مفسد لوگوں کے مقابلہ میں میری نصرت فرما۔‘‘ دُعائے حضرت یوسف علیہ السلام : تختِ مصر پر رونق افروز ہونے کے بعد حضرت یوسف علیہ السلام نے یہ دعا فرمائی تھی: (14)﴿ فَاطِرَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ أَنتَ وَلِيِّي فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ ۖ