کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 223
﴿ رَّبِّ لَا تَذَرْ عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الْكَافِرِينَ دَيَّارًا﴾ [نوح: ۲۶] ’’اے پردردگار! رُوئے زمین پر کافروں کا ایک گھر بھی سلامت نہ چھوڑ۔‘‘ دُعائے حضرت ابراہیم خلیل علیہ السلام : 6۔ ﴿رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا ۖ إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ﴾ [البقرۃ: ۱۲۷] ’’اے ہمارے پردردگار! ہم سے یہ (خدمت و دُعا )قبول فرما، بے شک تو سننے والا ہے۔‘‘ ﴿ رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلَاةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي ۚ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاءِ ﴿٤٠﴾ رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ﴾ [الإبراھیم: ۴۰۔ ۴۱] ’’میرے پردردگار! مجھے اور میری اولاد کو نماز قائم کرنے والا بنائے رکھ، اے ہمارے پردردگار! میری دُعا قبول فرما۔ اے ہمارے پروردگار! حساب (قیامت) کے دن میری، میرے ماں باپ کی اور تمام مومنوں کی مغفرت و بخشش فرما۔‘‘