کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 218
ضمیمہ اِس صفحے سے قبل تک کتاب ’’صحیح الکلم الطیّب‘‘ کا ترجمہ و حواشی تھے، جبکہ اس سے آگے والے صفحات بہ طورِ ’’ضمیمہ‘‘ شامل کیے جارہے ہیں، تاکہ ان میں وہ دُعائیں بھی شامل کی جاسکیں جو بعض وجوہات کی بنا پر ’’اصل کتاب‘‘ میں وارد نہیں کی گئی تھیں، جیسے دعائے قنوت و جنازہ وغیرہ ۔ اِن دُعاؤں کو ہم دو الگ الگ ابواب کے تحت ذکر کر رہے ہیں، جن میں سے پہلا باب ہے: ’’قرآنِ کریم سے دعائیں۔‘‘ اس میں قرآنی دُعاؤں میں سے اڑسٹھ دعاؤں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اور دوسرا باب ہے: ’’حدیثِ شریف سے دعائیں۔‘‘ جس میںبہت زیادہ دعائیں آگئی ہیں اور پھر ان ابواب کے تحت ذیلی عنوانات بھی ہیں۔ وَبِیَدِ اللّٰہِ التَّوْفِیْقَ۔ مترجم و مرتب