کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 211
193۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فال کو پسند فرماتے تھے۔ [1] 194۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میں نے خواب میں دیکھا گویا میں عقبہ بن رافع رضی اللہ عنہ کے گھر میں ہوں۔ ہمیں ابن طاب کی کھجوریں دی گئیں۔ میں نے اس کی تعبیر یہ کی کہ ’’دنیا میں ہمارے لیے رفعت و عزّت اور آخرت میں ہمارے لیے اجر و نعمت ہے اور ہمارا دین عمدہ ہے۔‘‘ [2] 195۔ شگون کے متعلق حضرت معاویہ بن حکم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: ’’ہم میں سے کچھ لوگ شگون لیتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’یہ چیز تم صرف اپنے سینوں میں محسوس کرتے ہو، مگر یہ تمھیں کسی ارادے سے ہرگز نہ روکے۔‘‘ [3]
[1] صحیح ابن حبان، رقم الحدیث (۶۱۲۱) مسند أحمد (۱/ ۳۱۹) [2] صحیح مسلم، رقم الحدیث (۲۲۷۰) في الرّؤیا۔ [3] صحیح مسلم، رقم الحدیث (۵۳۷)