کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 210
مالی حالت اس کے دِل کو اچھی لگے تو اس کے لیے برکت کی دعا کرے۔ بلاشبہ نظر لگنا برحق ہے۔‘‘ [1] 191۔ حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ’’نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جنون اور چشمِ بد سے پناہ مانگتے تھے۔ یہاں تک کہ معوّذتَین (الفلق و النّاس) نازل ہوگئیں۔[2] جب یہ اُتریں توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو پڑھنا شروع کر دیا اور ان کے سوا سب کو چھوڑدیا۔‘‘ فال اور شگون: 192 ۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ گرامی ہے: ’’امراضِ متعدّی اور شگون کچھ نہیں، ان میں سے بہتر فال ہے۔‘‘ صحابہ رضی اللہ عنہم نے پُوچھا: فال کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’آدمی کا اچھی بات سننا۔‘‘ [3]
[1] عمل الیوم واللیلۃ لابن السنّی، رقم الحدیث (۲۰۴) [2] سنن الترمذي، رقم الحدیث (۲۰۵۸) سنن النسائي، رقم الحدیث (۵۴۹۴) سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث (۳۵۱۱) [3] صحیح البخاري، رقم الحدیث (۵۴۲۲) صحیح مسلم، رقم الحدیث (۱۱۱)