کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 208
تجھ سے برُائی دُور کرے۔‘‘ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ’’اللہ پاک نے ہمارے اسلام لانے کے وقت سے ہی بُرائی کو ہم سے دُور کر دیا ہے۔‘‘ جب تم سے ایسی کوئی چیز پکڑلی جائے تو یہ کہو: (( اَخَذَتْْ یَدَاکَ خَیْرًا )) [1] ’’تیرے ہاتھوں نے بھلائی پکڑی۔‘‘ پہلا پھل دیکھ کر: 188۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ’’لوگ جب پہلا موسمی پھل دیکھتے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب اسے پکڑتے تو یہ دعا فرمانے کے بعد وہ پھل بچوں میں سے سب سے نو عمر کو دے دیتے: (( اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْ ثَمَرِنَا وَبَارِکْ لَنَا فِیْ مَدِیْنَتِنَا وَبَارِکْ لَنَا فِیْ صَاعِنَا وَبَارِکْ لَنَا فِیْ مُدِّنَا )) [2]
[1] ابن السنّی، موقوف جیّد الاسناد، رقم الحدیث (۲۸۲) [2] صحیح مسلم، رقم الحدیث (۱۳۷۳)