کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 207
ہدیہ اور دعا دیے جانے پردعا: 186۔ اُم المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک بکری ہدیہ دی گئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے لوگو ں میں تقسیم کردو۔ جب خادمہ تقسیم کرکے واپس آئی تو حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے پُوچھا کہ لوگوں نے کیا کہا ؟ خادمہ نے بتایاکہ لوگوں نے کہا: ’’بَارَکَ اللّٰہُ فِیْکُمْ‘‘ ’’اللہ تم میں برکت فرما ئے۔‘‘ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: (( وَفِیْھِم بَارَکَ اللّٰہُ )) ’’انھیں بھی اللہ برکت دے۔‘‘ ہم ان کے لیے اس طرح دعا کر دیتے ہیں۔ اس طرح ہمارا اجر ہمارے لیے باقی رہ جائے گا۔ [1] جب تنکا دُور کیا جائے: 187۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے کسی آدمی کی ڈاڑھی یا سر سے کوئی تنکا نکالا تو اس آدمی نے کہا: ’’اللہ
[1] ابن السنّي من طریق النسائی بسند جّید، رقم الحدیث (۲۷۷)